0

ڈپٹی کمشنر جہلم کا چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد

جہلم(چوہدری عابد محمود +عبدالغفار آذاد)جہلم ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود باجوہ اور ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کی ضلعی امن کمیٹی کے ممبران اور علماء کرام کے ساتھ چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد، تفصیلات کے مطابق میٹنگ میں چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے حوالے سے سیکورٹی انتظامات اور امن و امان کے قیام کے حوالے سے مشاورت کی گئی،چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے موقعہ پر انتظامیہ اور اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں، ممبران امن کمیٹی امن و امان کو برقرار رکھنے میں علماء کرام کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے، ڈی سی کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق،ڈی پی او ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے موقعہ پر امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ تاہم ایس ایچ او تھانہ دینہ اور ٹیم کی اہم کاروائی، تفصیلات کے مطابق چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب اشہاری مجرم گرفتار کر لیا گیا،مجرم طاہر عباس گذشتہ 05سال سے چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب تھا،مجرم گرفتاری سے بچنے کہ لیے روپوش ہو گیا تھا،ڈی پی او ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ اشتہاری مجرمان کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں جن کے خلاف کریک ڈاون جاری رہے گا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کے احکامات پر پولیس کا شراب سپلائرز کے خلاف آپریشن مسلسل جاری، تفصیلات کے مطابق 04شراب سپلائرز گرفتار،مجموعی طور پر 40لیٹر شراب برآمد کر لی گئی،سٹی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 03شراب سپلائرز ملزمان عدنان،دلاور اور نوید سٹیفن کو گرفتار کر لیا گیا،ملزم عدنان سے 10لیٹر شراب برآمد جبکہ نوید سٹیفن اور دلاور سے مجموعی طور پر20لیٹر شراب برآمد کر لی گئی،جبکہ تھانہ کالاگجراں پولیس نے کاورائی کرتے ہوئے ملزم ارسلان کو گرفتار کرلیا،ملزم سے 10لیٹر شراب برآمد کر لی گئی،ملزما ن کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے،تفصیلات کے مطابق منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کا قلع قمع اولین ترجیح ہے۔تاہم ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود باجوہ کے احکامات پر پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون مسلسل جاری، تفصیلات کے مطابق 04ملزمان گرفتار،مجموعی طور پر 05کلو 110گرام چرس،510گرام ہیروئن برآمد کر لی گئی، تھانہ دینہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم نعیم شہزاد کو گرفتار کر لیا،ملزم سے 02کلو 200گرام چرس برآمد کر لی گئی، تھانہ سوہاوہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم خاور کو گرفتار کرلیا،ملزم سے 01کلو 550گرام چرس برآمد کر لی گئی،تھانہ سٹی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم اقبال کو گرفتار کر لیا،ملزم سے 01کلو 360گرام چرس برآمد کر لی گئی،جبکہ تھانہ منگلا پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم بلال کو گرفتار کر لیا،ملزم سے 510گرام ہیروئن برآمد کر لی گئی،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے ہیں،ڈی پی او ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خلاف آپریشن میں تیزی لائی جائے گی۔