coronavirus

مزید 10 افرادمیں کرونا کی تصدیق،8 سکول تاحال سیل،طلباء استاتذہ کے ٹیسٹ نتائج کا انتظار

جہلم(چوہدری عابد محمود +عمیراحمدراجہ)جہلم ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے ترجمان ڈاکٹر میاں مظہر حیات کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق گزشتہ روز مزید 10 افراد کی کورونا رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔اس وقت جہلم میں 41 کوروناوائرس سے متاثرہ مریض ہیں جن میں کوروناوائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہیں ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے اور 1 کوروناوائرس سے متاثرہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔اس وقت کوروناوائرس کے 11 (Suspected) ممکنہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں مریضوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔محکمہ صحت جہلم نے گزشتہ روز تک کورونا وائرس کے مشتبہ 31550 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں سے 576 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔اب تک 525 کوروناوائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو بھجوائے جا چکے ہیں۔ اب تک کوروناوائرس سے 9 اموات ہوئی ہیں۔محکمہ صحت جہلم نے ڈی سی صاحب کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے 24 گھنٹوں کے دوران مختلف سکولز اور کالجز کے 310 افراد کے نمونے لے کر کوروناوائرس کی تشخیص کے لیے لیبارٹری بھجوائے ہیں۔اب تک سرکاری اور پرائیویٹ سکولز اور کالجز کے 24201 طلباء اور اساتذہ کے نمونے بھجوائے گئے جن میں سے 8 اساتذہ اور 15 طلباء کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔ محکمہ صحت جہلم نے آج مزید 3 سکولز سیل کیے ہیں۔ اب تک کل 22 سکولز اور کالجز سیل کیے تھے جن میں سے 14 سکولز اور کالجز کھول دیے گئے ہیں جبکہ 8 سکولز ابھی تک سیل ہیں۔