میونسپل کارپوریشن کی عمارت شاندار ہوٹل کو خطرناک قراردے دی گئی

جہلم(چوہدری عابد محمود +رانا نوید الحسن)جہلم میونسپل کارپوریشن کے شعبہ انجینئرنگ برانچ نے شاندارچوک میں واقع میونسپل کارپوریشن کی عمارت شاندار ہوٹل کو خطرناک قرار دے دیا، عمارت 5/6 دہائیاں قبل تعمیر کی گئی تھی،جگہ جگہ دراڑیں پڑچکی ہیں جسکی وجہ سے کسی بھی وقت کوئی حادثہ رونما ہو سکتا ہے شہریوں کا چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن سے نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق میونسپل کارپوریشن کے شعبہ انجینئرنگ نے گزشتہ روز صحافیوں کی نشاندہی پر شاندار ہوٹل کی عمارت کا ملاحظہ کیا پیش کی گئی رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ ہوٹل کی عمارت جو کہ 50/60 سال قبل تعمیر کی گئی عمارت بوسیدہ ہونے کیوجہ سے جگہ جگہ دراڑیں پڑ چکی ہیں عمار ت کی چھتوں کی حالت بھی ناگفتہ بہ ہے۔ عمارت کسی بھی وقت منہدم ہو سکتی ہے جس سے قیمتی جانوں کا ضیاع ہو سکتا ہے جبکہ نیلامی میں کرایہ پر حاصل کرنے والی کارروباری شخصیت تیمور نعیم نے میونسپل کارپوریشن کی اجازت کے بغیر اپنی من مرضی سے بوسیدہ عمارت کے خطرناک ہونے کے باوجود عمارت کی توڑپھوڑ شروع کر رکھی ہے، اخبارات میں خبروں کی اشاعت کے بعد میونسپل کارپوریشن کے شعبہ انجینئرنگ کے ذمہ داران نے تحریری طور پر عمارت کے خطرناک ہونے اور زمین بوس ہونے کی نشاندہی کر دی ہے اس کے باوجود بااثر مالکان عمارت کی توڑ پھوڑ کوجاری رکھے ہوئے ہیں اور مرضی کی تبدیلی کرنے میں مگن ہیں، شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ میونسپل کارپوریشن کی مالکیتی عمارت کو منہدم کرکے ازسرنوتعمیر کیا جائے تاکہ شہریوں کی زندگیوں کو محفوظ بنایا جا سکے۔