0

منہاج پبلک گرلز ہائی سکول پنن وال کیمپس کو دیکھتے ہیں تو سر فخر سے بلند ہوتا ہے،توقیر احمد چشتی

پنڈ دادن خان (بیورو چیف ملک ظہیر اعوان)گلاب کھلے تو اسکی خوشبو سے دل کو لبھانا آسان ہے اسکے رنگوں میں نظروں کا محو ہو جانا اور حسن فطرت کا لطف اٹھانا ایک جانفزا نظارا ہے مگر کِھلے ہوئے گلابوں کو گلے کا ہار یا ماتھے کا جھومر یا کلائی کا حسن بڑھاتے ہوئے سب کی نظر صرف انکی خوشبو اور رنگینی و لطافت پہ ہوتی ہےکوئی نہیں جانتا کہ اس پودے کی قلم کو کس نے لگایا اسکی آبیاری کس نے کی اس کو موسم کی برودت و تمازت سے کس نے سنبھال سنبھال کر جوان کیا کس نے اپنے خون جگر سے اسے ایسا سینچا کہ یہ ہر دیکھنے والے کا مرکزِ نگاہ بن گیا مگر حقیقت شناس ، وفادار اور زمانے کے نشیب و فراز سے روشناس لوگ کبھی بھی ظاہر میں گم نہیں ہوتے انکی نظر ہمیشہ اساس تک جاتی ہے أج جب ہم علاقہ بھر میں ہی نہیں بلکہ حقیقت یہ ہے کہ ضلع جہلم بھر میں اور اپنے چند ایک منفرد اور بے مثل منظم قوانین کے سبب پنجاب اور ملک بھر میں منہاج پبلک گرلز ہائی سکول پنن وال کیمپس کو دیکھتے ہیں تو سر فخر سے بلند ہوتا ہے نظام کو سمجھے بنا داد دینا تصنع اور بناوٹ ہو سکتا ہے اور چاپلوسی یا منہ کی تعریف کہلا سکتا ہے مگر سارے نظام کو سمجھ کر بولنا لکھنا یا کہنا یہ در حقیقت وہ اعتراف ہوتا ہے جو حقائق سے چشم کشائی کے بعد ملتا ہے ان خیالات کا اظہار تحصیل پنڈ دادن خان کی معروف سماجی و مذہبی شخصیت توقیر احمد چشتی ساکن پنن وال حال مقیم سعودی عرب نے کیا انہوں نے کہا کہ اج میں جو کہ رہا ہوں یا لکھ رہا ہوں اس لیئے لکھ رہا ہوں کہ میں اس سارے راز سے واقف ہوں حسبِ سابق اِمسال چند ہفتے قبل ضلع جہلم بھر میں منہاج سکول کے میٹرک کے بے مثال رزلٹ کے بعد آب نہم کے رزلٹ پہ اُسی روایت کو دہراتا دیکھ کر دل باغ باغ ہے
ان ساری کامیابیوں کا سہرا جملہ سٹاف کی کاوشوں اور بالخصوص اس مرد کے سر ہے جسے اپنے پرائے ذوالفقار علی چشتی ڈائریکٹر منہاج پبلک گرلز ہائی سکول پننوال کے نام سے جانتے پہچانتے ہیں میری ممدوح سے دیرینہ وابستگی ہے اور جہاں گذشتہ چند سالوں میں کئی شب و روز نشتن برخاستن مسلسل رہا کئی سفر و حضر کے لمحات حسین یادگار ہیں اور پل پل بے لوث اور پرخلوص محبتوں کے امین بھی وہاں فطرت کے حسین مناظر سے لطف اندوز ہو رہے ہوں یا کسی اہم صورتحال سے دوچار ہوں دو چیزیں موصوف کی زندگی کا خاصہ نظر آئی ہیں ایک تو ہمیشہ اپنے آقا کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی بارگاہ اقدس میں درود و سلام کا توشہ اور ہر کیفیت میں اپنے سسٹم سے اخلاص اور اسکی فکر ان تمام کامیابیوں کے پیچھے اس شخص کی شبانہ روز جُہدِ مسلسل عملِ پیہم اور اپنے لہو سے سینچی ہوئی ایک داستان ہے جسے کسی بھی لمحے نظر انداز کرنا نا ممکن ہے کیونکہ انہوں نے اس نظام میں حسن لانے کے لیئے تربیت کرنے کے لیئے اور خلوصِ دل سے فروغ تعلیم کے لیئے دن رات یوں بے لوث گزارے ہیں أج میٹرک کے بعد اس نہم کلاس کے رزلٹ میں علاقہ بھر میں اس نمایاں کامیابی پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتا ہوں اور اللہ کریم اور رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی بارگاہ ناز میں دعا گو ہوں کہ اللہ پاک ڈائریکٹر منہاج پبلک گرلز ہائی سکول پنن وال کیمپس ذوالفقار علی چشتی کو ہمیشہ عزتوں سے نوازے مزید ترقیاں ان کی ہم رکاب کرے اور انکے جملہ سٹاف کو بھی مبارک باد جنہوں نے ان کا ہر خواب سچ کر دکھانے میں کبھی کمی نہیں رکھی اور اللہ پاک ان کی اس کاوش کو جو بلخصوص بچیوں کی تربیت کے حوالے سے اور موجودہ مادی مشکلات کے دور میں تعلیم و تعلم کے حوالے سے ہیں اپنی بارگاہ میں قبول فرمائیں اس سسٹم کو اور ادارے کو ہمیشہ ترقیوں اور کامرانیوں سے نوازے یہ ادارہ علاقہ بھر میں اپنی پُر شِکُوہ عمارت کے ساتھ علمی حوالے سے اپنی الگ وجاہت و شناخت بھی رکھتا ہے جو اس کا حسن اور پہچان ہے