ہائرسیکنڈری سکول کے استادمیں کرونا کی تصدیق،طلباء واساتذہ پریشان

دینہ(رضوان سیٹھی سے) دینہ میں کورونا وائرس کا کیس سامنے آ گیا، گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول جی ٹی روڈ دینہ کے ٹیچر نعمان امتیاز کا کرونا وائرس پازیٹو نکل آیا، سکول 6روز کے لئے بند کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق دینہ جی ٹی روڈ پر واقع گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول میں ایک ٹیچر نعمان امتیاز کا کورونا ٹیسٹ پازیٹیو نکل آیا،ٹیسٹ پازیٹیو آتے ہی انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں،سی ای او جہلم کی ہدایت پر سکول کو 6روز کے لئے بند کر دیا گیا،گزشتہ روز کورونا ٹیم کی جانب سے سکول کے پورے سٹاف کا بھی ٹیسٹ لیا گیا،سکول میں 70کے قریب ٹیچرز اور2ہزار کے قریب طلباء موجود ہیں،ٹیچر کا کورونا ٹیسٹ پازیٹیو آنے پر جہلم منتقل کر دیا گیا،سکول میں ایک ٹیچر کا کورونا ٹیسٹ پازیٹیو آنے پر طلبا ء کے والدین اور دیگر اساتذہ بھی پریشان۔