پنڈدادنخان( ملک ظہیر اعوان ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ کے حکم پر ڈی ایس پی پنڈدادنخان کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ جلالپورشریف ماجد گلزار نے اپنی ٹیم Asi فخر عباس،Asi خواجہ حسن رضا،ہیڈ کانسٹیبل تسلیم خان، کانسٹیبل مختار احمد کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے بدنام منشیات فروش وقار عرف قاری ولد صلابت خان قوم مارتھ ساکن سگھر پور سے 1240 گرام جبکہ عبدالرحمٰن ولد یار محمد ساکن کھیویانوالہ سے 1220 گرام چرس برآمد کر کے 9c کی دفعات کے تحت مقدمات درج کرکے پابند سلاسل کیا جبکہ دوسری جانب تحصیل پنڈدادنخان پولیس کیلٸے چیلنج بنے ھوئے موٹر ساٸیکل چور گینگ کے سرغنہ مسرت حسین عرف توقیر ساکن پننوال جو کہ موٹر ساٸیکل چوری کے چار مقدمات میں اشتہاری تھا اس کو ایک ساتھی ندیم عباس سکنہ پننوال سمیت گرفتار کرلیا جبکہ دوران گرفتاری مسرت حسین کے قبضہ سے 1220 گرام چرس بھی برامد کر لی دوران تفتیش ملزم مسرت عرف توقیر سے چوری شدہ 4 عدد موٹر ساٸیکل برآمد کر لٸے گٸے اس دوران مسرت حسین نے پنڈدادنخان سے 3 موٹر ساٸیکل چوری کرنے کا بھی انکشاف کیا
0