جہلم (راجہ نو بہار خان )ڈاکٹر رفعت زاہرا بینش گیلانی کو ہانیمن کالج لندن سے ہومیوپوسٹ گریجویٹ ڈگری عطا کر دی گئی ہے ۔ یہ اعزاز انہیں ہومیوپیتھی اور دل کے امراض پر ضخیم مقالہ لکھنے پر تفویض کیا گیا ہے ۔ یہ مقالہ ڈاکٹر کاشف رضا کی نگرانی میں تحریر کیا گیا ۔ یہ اعزاز ملنے پر ڈاکٹر ظہیر احمد پرنسپل و چیئرمین حادی ہومیو پیتھک کالج جہلم ڈاکٹر رفعت زاہرا بینش گیلانی کو مبارکباد پیش کی ہے ۔ غالباً آپ پاکستان کی پہلی خاتون ڈاکٹر ہیں جنہیں ہانیمن ہومیوپیتھک میڈیکل کالج لندن کی طرف سے ہی اعزاز دیا گیا ۔ یاد رہے ڈاکٹر بینش گیلانی صاحبزادی نصرت مقبول گیلانی کی اکلوتی بیٹی ہیں ۔ جنھوں نے بحثیت پرنسپل چکوال ہومیو پیتھک میں شھادت پائی اور ہومیو پیتھی کی پہلی شہید کہلائیں ۔ آپ ممتاز براڈکاسٹر افسانہ نگارکالم نگار پروفیسر تنویرذوالفی گیلانی کی صاحبزادی ھیں جن پر حال ہی میں یونیورسٹی آف لاھور نے تنویر زوالفی گیلانی کی ادبی جہات کے نام سے مقالہ تحریر کروایا ہے ۔ آپ ممتاز لکھاری ماہرِ آثارِ قدیمہ صحابزادہ فرخ سلطان زوالفی کی بھتیجی ہیں ۔ ڈاکٹر رفعت زاہرا بینش گیلانی گریفن کالج پنڈ دادنخان کی پرنسپل اخباری کالم خرکار کیمپ کی کتابی شکل کی مصنفہ ماہنامہ سالٹ رینج وادء جہلم تریمت اور سیاسی گذٹ کی چیف ایڈیٹر اور پبلیشر ہیں اور سماجی تنظیم وومن وائس کی چیئرپرسن ھیں ۔ گریفن کالج کی طالبات اور سٹاف نے ڈاکٹر میمونہ ظفر, ڈاکٹر صوفیہ مصطفی;63; ڈاکٹر مافیہ اسلم, ڈاکٹر کرن مصطفی , ڈاکٹر بختاور , ڈاکٹر ام سلمہ اور ڈاکٹر ثنیہ نے اس موقع پر ڈاکٹر بینش گیلانی کو مبارکباد پیش کی ہے
تلاش کریں
آرکائیو
- April 2021 (386)
- March 2021 (648)
- February 2021 (711)
- January 2021 (470)
- December 2020 (289)
- November 2020 (101)
- May 2020 (375)
- April 2020 (577)
- March 2020 (112)
پاکستان
جہلم نیوز ڈاٹ کوم – چیف ایڈیٹر: عمران بشیر

مزید پڑھیں
تلاش کریں
آرکائیو
- April 2021 (386)
- March 2021 (648)
- February 2021 (711)
- January 2021 (470)
- December 2020 (289)
- November 2020 (101)
- May 2020 (375)
- April 2020 (577)
- March 2020 (112)