0

جہلم مہنگائی کے طوفان نے شہریوں کی زندگیاں اجیرن کر دیں

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری تصور حسین)جہلم مہنگائی کے طوفان نے شہریوں کی زندگیاں اجیرن کر دیں۔شہری حکومت کے خلاف پھٹ پڑے۔ شہریوں نے سخت مایوسی کا اظہار کردیا،مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افرادنے اخبار نویسوں سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اشیاء خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں گوشت تو عام آدمی کی پہنچ سے کوسوں میل دور ہو چکا ہے اب تو سبزیاں بھی اتنی مہنگی ہو چکی ہیں کہ قوت خرید سے باہر ہیں جہلم آلو کی پیداوار کے حوالے سے نمایاں اہمیت کا حامل ضلع ہے یہاں آلو کی قیمت 74 روپے فی کلو، ادرک 880 روپے، کریلے 110 روپے، بینگن کی قیمت 120 فی کلو،بھنڈی 90 روپے فی کلو بازار میں فروخت ہو رہی ہے، ضلعی انتظامیہ سرکاری نرخوں پر اشیاء خورد ونوش اور سبزیاں فروٹ فروخت کروانے میں مکمل ناکام نظرآتی ہے، شہریوں نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب سے مطالبہ کیاہے کہ اشیاء خوردونوش کی قیمتیں قیمت ایپ پنجاب کے نرخوں کے مطابق فروخت کرنے کا پابند بنایاجائے تاکہ مہنگائی کا سیلاب تھم سکے۔