چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات نہ کرنے فیصلہ کرلیا۔
صدر کے چیف الیکشن کمشنر کو بھیجے گئے خط کے معاملے پر الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت منعقد ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں صدر مملکت کے خط پر غور کیا گیا ہے، الیکشن کمیشن صدرِ مملکت کو خط کا جواب دے گا اور صدر عارف علوی سے چیف الیکشن کمشنر ملاقات نہیں کریں گے۔
واضح رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جنرل الیکشن کی تاریخ کا فیصلہ کرنے کیلئے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کو بدھ یا جمعرات کو (آج) ملاقات کی دعوت دی تھی۔