0

رانا ثناء اللہ کی ضمانت منسوخی کی نیب درخواست خارج

رانا ثناء اللہ
سپریم کورٹ آف پاکستان نے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی ضمانت منسوخی کی نیب درخواست غیر مؤثر ہونے پر نمٹا دی۔ عدالت نے درخواست غیر مؤثر ہونے پر خارج کردی۔

چیف جسٹس عمرعطا بندیال اور جسٹس اطہرمن اللہ پر مشتمل بینچ نے رانا ثنا اللہ کی ضمانت منسوخی کی نیب کی درخواست پر سماعت کی۔ دو رکنی بینچ نے نیب درخواست غیر مؤثر ہونے پر نمٹا دی۔

نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ سابق وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں انکوائری ہو رہی تھی تاہم لاہور ہائی کورٹ رانا ثنا اللہ کے خلاف انکوائری کالعدم قرار دے چکی، سپریم کورٹ نے درخواست غیر مؤثر ہونے پر نمٹا دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں