لندن میں میڈیا سے گفتگو میں نواز شریف نے کہا سب جانتے ہیں چیئرمین پی ٹی آئی کرپٹ ہیں اور انہوں نے پاکستان کو تباہ کیا۔ دستور کی بار بار خلاف ورزی کی، کون نہیں جانتا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو لانے والے جنرل باجوہ اورجنرل فیض تھے۔
انہوں نے کہا کہ اس شخص نےپاکستانی قوم کے اخلاقیات کو تباہ کیا ان کو غنڈہ گردی سکھائی، اوراپوزیشن میں سوائے دھرنوں اور احتجاجی مظاہروں کے سوا کچھ نہیں کیا،اس کے باوجود ہم نے قوم کی خدمت کی جبکہ اقتدار میں آکر اس نے کوئی کسر نہیں چھوڑی۔
نواز شریف نے کہا کہ یہ شخص دھرنوں کے وقت کہتا تھاکہ نواز شریف کو پرائم منسٹر ہاؤس سے گھسیٹ کر نکالوں گا،اور نواز شریف کے جیل میں کمرے سے پنکھا اور اے سی اتروادوں گا ،اورثاقب نثار رکارڈ پر ہیں کہ نواز شریف اور مریم نواز کو جیل میں ڈالنا ہے اور عمران کو لانا ہے۔