0

جہلم تھانہ سوہاوہ کے علاقہ بکڑالہ میں ملزمان کی پولیس پارٹی پر فائرنگ

جہلم(چوہدری عابد محمود +مرزا قدیر بیگ)جہلم تھانہ سوہاوہ کے علاقہ بکڑالہ میں ملزمان کی پولیس پارٹی پر فائرنگ کا معاملہ،تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ عثمان تصدق کی کاروائی،واقعہ میں ملوث 03 ملزمان گرفتار کر لیے گئے،سوہاوہ پولیس نے ڈکیتی کی نیت سے موجود 03 ملزمان اورنگزیب، شاہ زیب اور ابو سفیان کو مناسب حکمت عملی سے گرفتار کر لیا، ملزمان سے ناجائز اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے جبکہ چوتھا ملزم مبین گرفتاری سے بچنے کیلئے پولیس پارٹی پر فائرنگ کرتے ہوئے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گیا،جس کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں،ملزم مبین کی گرفتاری کے لئے پیچھا کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ عثمان تصدق اور ہیڈ کنسٹیبل محمد شفیق کھائی میں گرنے سے زخمی ہوگئے،ڈی پی او ناصر محمود باجوہ نے ایس ایچ ا و تھانہ سوہاو ہ عثمان تصدق اور اور ہیڈ کنسٹیبل محمد شفیق کی عیادت کی اور ڈی ایس پی سوہاوہ کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی،قانون کی عملداری کو یقینی بنایا جائے گا، ڈی پی او ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ قانون کی رٹ کو چیلنج کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا، ڈی پی او ناصر محمود باجوہ نے ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ، ہیڈ کنسٹیبل محمد شفیق اور پولیس ٹیموں کو بہادری سے ملزمان کا مقابلہ کرنے ا ور گرفتار کرنے پر شاباش، تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا۔تاہم شہید کانسٹیبل محمد صفدر خان کی بائیسویں برسی،تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ناصر محمود باجوہ کے احکامات پر ڈی ایس پی پنڈ دادنخان عمران حیدر اور ایس ایچ او تھانہ پنڈ دادنخان محمد آصف نے شہید کی لحد پر پھول چڑھائے اور شہید کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی،مورخہ 2001-08-22 آپ ہمراہ پولس پارٹی دوران گشت دارا پور سے جانب تھانہ چوٹالہ جا رہے تھے جب نالا بنہاں پہنچے تو پتہ چلا کہ آگے ڈاکو گاڑیوں کو لوٹ رہے ہیں پولیس پارٹی کے پہنچتے ہی ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجہ میں ایس ایچ او تھانہ چوٹالہ زر محمد زخمی ہوئے اور کانسٹیبل محمد صفدر خان شہید ہو گئے، ڈی پی او ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ شہداء پولیس ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں جن کی عظیم قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، شہداء کی فیملیز اور بچے مجھے اپنی فیملی اور بچوں کی طرح عزیز ہیں۔ڈی ایس پی سوہاوہ ملک ریاض احمد کے اعزاز میں ڈی پی او آفس میں انکی ٹرانسفر کے موقعہ پر الوداعی تقریب کا انعقاد،تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ناصر محمود باجوہ، ڈی ایس پی لیگل سید غلام عباس شاہ اور انچارج برانچز کی تقریب میں شرکت،پولیس افسران نے ڈی ایس پی سوہاوہ کی پولیس کے لئے خدمات کو سراہا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا،ٹرانسفر ہونے والے ڈی ایس پی سوہاوہ ملک ریاض احمد نے ڈی پی او اور پولیس افسران کا شکریہ ادا کیا،اس موقعہ پر ڈی ایس پی سوہاوہ نے کہا کہ پوسٹنگ اور ٹرانسفر سروس کا حصہ ہے، جہلم پولیس کے ساتھ بہترین وقت گزرا جو ہمیشہ یاد رہے گا،جہلم پولیس کیلئے آپکی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، تقریب کے اختتام پر ڈی پی او ناصر محمود باجوہ نے ڈی ایس پی سوہاوہ ملک ریاض احمد کو شیلڈ اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا، تمام پولیس افسران نے ڈی ایس پی سوہاوہ ملک ریاض احمد کے مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ڈی پی او ناصر محمود باجوہ کی انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے وژن کے مطابق اوپن ڈور پالیسی کے تحت ڈی پی او آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد، تفصیلات کے مطابق ڈی پی او نے شہریوں کو فرداً فرداً خود سنا اور موقع پر احکامات جاری کیے،انچارج کمپلینٹ سیل کو متعلقہ پولیس افسران کو فون کر کے فوری کارروائی عمل میں لانے کا حکم دیا گیا،متعلقہ افسران کو مارک کردہ درخواستوں پر انکوائری و کاروائی کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم،جس افسر کو درخواست مارک کی گئی ہے وہ خود انکوائری کر کے رپورٹ پیش کرے گا، ڈی پی او ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ کھلی کچہری کے ذریعے پبلک فیڈ بیک حاصل کر کے پالیسنگ کو مزید بہتر بنایا جائے۔