0

صدر پی ٹی آئی کا 29 اگست تک جسمانی ریمانڈ منظور

احتساب عدالت نے صدر پی ٹی آئی چوہدری پرویز الہٰی کا 29 اگست جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا
احتساب عدالت لاہور نے نے گجرات ترقیاتی منصوبوں میں 1 ارب 25 کروڑ کی کرپشن کے کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر اور سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کا 29 اگست تک جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے وکیل امجد پرویز نے کہا کہ پیر تک پرویز الہٰی کی حراست نیب کو دے دیں تو کوئی اعتراض نہیں ہو گا۔ جج نے کہا کہ پیر تک نہیں منگل تک ریمانڈ دوں گا کیونکہ پیر کو میں دستیاب نہیں۔

وکیل امجد پرویز نے کہا کہ ہمیں ذاتی معالج کی سہولت دے دیں، ذاتی ڈاکٹر کی سہولت نواز شریف کو بھی دی گئی تھی، پیر کے روز فیملی سے ملاقات کرا دیں۔

چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ میں بھی کچھ کہنا چاہتا ہوں، مجھے سیدھا کھڑا ہونے میں بھی مشکل ہے، مجھے ذاتی معالج سے چیک اپ کروا دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں