بیرون ملک سے پاکستان آنے والوں کیلئے خصوصی ہدایت نامہ جاری

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بیرون ملک سے پاکستان آنے والوں کیلئے خصوصی ہدایت نامہ جاری کردیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق بیرون ملک سے آنے والوں کو فوری قرنطینہ منتقل کیا جائے گا۔ نجی یا سرکاری قرنطینہ مرکز میں قیام کا انتخاب مسافر خود کرسکتے ہیں۔ این آئی ایچ مسافروں کے ٹیسٹ کیلئے نمونے حاصل کرے گا تاہم ٹیسٹ کا نتیجہ منفی آنے کی صورت میں مسافر کو گھر جانے کی اجازت ہوگی۔
اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ مریض سرکاری یا نجی اسپتال کا انتخاب اپنی مرضی سے کر سکتا ہے۔ نجی اسپتال کے اتنخاب کی صورت میں مریض اخراجات خود برداشت کرے گا۔ جبکہ مسافروں کو ٹرانسپورٹ کی مد میں 500 روپے ادا کرنا ہوں گے۔