جہلم(چوہدری عابد محمود +سید ناصر حسین شاہ)جہلم ایس ایچ او تھانہ سول لائینز ناصر محموداور ٹیم کی اہم کاروائی،تفصیلات کے مطابق جسم فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث 04 ملزمان گرفتار،ملوث 02 خواتین ملزمان سمیت02ملزمان گرفتار کر لیے گئے، گرفتار ملزمان میں تنزیلہ، عمر الورہ، زین علی اور صفی اللہ شامل ہیں،جسم فروشی گھناؤنا جرم ہے، جو نوجوان نسل کو اخلاقی پستی کی طرف دھکیلتا ہے، ڈی پی او ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائیگا۔تاہم ایس ایچ او تھانہ چوٹالہ ملک نثار احمد اورچوکی انچارج مصری موڑ اللہ دتہ معہ ٹیم کی اہم کاروائی، شہری کے ساتھ اسلحہ کے زور پر جنسی زیادتی کرنے والے 04ملزمان گرفتار کر لیے گئے گرفتار ملزمان کی شناخت یاسر، پرویز، جاوید اور قیصرکے ناموں سے ہوئی ہے، مدعی مقدمہ کا کہنا تھا کہ میں نے دوکان بنا رکھی ہے، ملزمان نے میرا ادھار واپس کرناہے، ادھار واپسی کے تقاضے پر ملزمان نے مجھے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا، ملزمان سے واقعہ میں استعمال ہونے والا ناجائزاسلحہ رائفل 12 بور بھی برآمد کر لی گئی ہے،ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، ڈی پی او ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ جنسی زیادتی جیسے واقعات پر زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں، ڈی پی او ناصر محمود باجوہ کی تھانہ چوٹالہ پولیس کو شاباش اور تعریفی سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا اعلان۔تاہم جہلم پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 05ملزمان گرفتار، 11 کلو 200 گرام چرس برآمد،ایس ایچ اوتھانہ دینہ محمد عمران اور ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے 02ملزمان گرفتار کر لیے، ملزمان کی شناخت اللہ دتہ اور شہناز بی بی کے ناموں سے ہوئی،ملزم اللہ دتہ سے 06 کلو گرام چرس جبکہ ملزمہ شہناز بی بی سے 01کلو 140گرم چرس برآمدہوئی،ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ عثمان تصدق اور ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے 02 منشیات فروش ملزمان کو گرفتار کر لیا،ملزمان کی شناخت بلال وحید اور آفتاب کے ناموں سے ہوئی ہے،ملزم بلال وحید سے 01کلو 260گرام چرس برآمد جبکہ ملزم آفتاب سے 01کلو 200گرام چرس برآمد کر لی گئی،جبکہ ایس ایچ او تھانہ پنڈ دادن خان محمد آصف اور ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم طارق کو گرفتار کر لیا گیا،ملزم سے 01کلو 600گرام چرس برآمد کر لی گئی،منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لائی جائے گی،تاہم جلالپور شریف پولیس کی اہم کاروائی ریسکیو 15پر بوگس کال کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا،تفصیلات کے مطابق ریسکیو 15پر بوگس کال کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا،ملزم کی شناخت مدثر کے نام سے ہوئی ہے،ملزم نے ریسکیو 15 پر جھوٹی ڈکیتی کی کال کی ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا گیاہے، ڈی پی او ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ سرکاری وسائل کا غلط استعمال کرنے والے عناصر کیساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔تاہم انسپکٹر جنرل آف پولیس ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق ڈی آئی جی ٹریفک مرزافاران بیگ کی طرف سے جاری احکامات کی روشنی میں اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود باجوہ کی خصوصی ہدایات پر ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر زبیر اختر اور موٹروہیکل ایگزمینر رضاعلی ہمراہ ٹریفک سٹاف کے ٹریفک آفس سے اکرم شہید پارک تک واک کا اہتمام کیاواک کا مقصد سموگ سے پیدا ہونے والی بیماریوں اور فضائی آلودگی کی روک تھام اور لوگوں میں دھواں سے پیدا ہونے والی بیماریوں کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا ہے عوام سے بھی اپیل کی گئی سموگ کی روک تھام میں اپنا کردار ادا کریں گے۔
0