0

ڈپٹی کمشنر جہلم کی زیر صدارت منگلا ڈیم کے بھرنے کے پیش نظر ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا اہم اجلاس منعقد

جہلم(چوہدری عابد محمود +عبدالغفار آذاد)جہلم ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن(ر) سمیع اللہ فاروق کی زیر صدارت منگلا ڈیم کے بھرنے کے پیش نظر ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں تمام ضروری اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹر حسان طارق، چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ، چیف ایگزیکٹو آفیسر محکمہ تعلیم، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122, ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینیجمنٹ کوآرڈینیٹر صبور ثاقب، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر نبیل علی،ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر واجد حسین، ایکسین ایریگیگیشن مبشر مجید، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی عثمان گوندل اور دیگر تمام محکمہ جات کے سربراہان و نمائندوں نے شرکت کی۔ انجینئر سعید احمد ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 نے سیلابی صورتحال میں پیدا ہونے والے حالات پر بریفنگ دی۔ جس میں سیلابی صورتحال میں لوگوں کو ریسکیو کرنے کے حوالے سے فلڈ سیکٹرز کی تشکیل،ریسکیورز کی سیلاب زدہ علاقوں میں تعیناتی، ہنگامی حالات میں انخلاء کے طریقہ کار کے بارے بریف کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ منگلا ڈیم میں پانی اپنی حد گنجائش 1242 فٹ تک بھر چکا ہے، منگلا ڈیم سے پانی کا اخراج 40 ہزار سے 60 ہزار کیوسک تک بڑھنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 7 دن تک بارش کا کوئی امکان نہیں ہے لہذا دریائے جہلم میں کسی قسم کی سیلابی صورتحال نہیں ہے۔تمام محکموں کو پہلے سے الرٹ جاری کیا جا چکا ہے ساتھ ہی ساتھ دریا کے قریبی آبادیوں کو بھی الرٹ جاری کیا جا چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ دریا میں نہانے پر دفعہ 144 کے تحت پابندی نافذ العمل ہے، شہری دریا میں نہانے سے گریز کریں۔ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کا عزم، ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کی ہدایت پرنئے ائیر کنڈیشنر، ائیر کولر، نئے اسٹریچرز و دیگر سامان فراہم، ایمرجنسی سمیت دیگر حصوں کی تزئین و آرائش کا کام تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن، ریسکیو 1122کی ایک ایمبولینس بھی سول ہسپتال کے لئے مختص،ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال شہر کا سب سے اہم اور بڑا ہسپتال ہے جہاں ہزاروں افراد روزانہ علاج کیلئے آتے ہیں اس ہسپتال کو جدید ترین سہولیات سے آراستہ کرنا ہمارا مشن ہے بہت جلد ڈسٹرکٹ ہسپتال کو پنجاب کے بہترین ہسپتالوں میں شامل کر دیا جائے گا یہ بات ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے گزشتہ روز ڈسٹرکٹ ہسپتال کا دورہ کرتے ہوئے کہی، ہسپتال کو جدید سہولیات سے آراستہ کرنے اور نئی مشینری خریدنے کا کام تیزی سے جاری ہے اب تک ہسپتال میں نئے ائیر کنڈیشنر، ائیر کولر، اسٹریچرز سمیت دیگر طبی آلات کی کھیپ پہنچ چکی ہے جبکہ ایمرجنسی، ٹی بی وارڈ اور دیگر حصوں کی تزئین وآرائش کیلئے تعمیراتی کام انتہائی تیزی سے جاری ہے جو آئندہ چند روز میں مکمل کر لیا جائے گا، ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ہسپتال میں داخل مریضوں کو سہولت فراہم کرنے کیلئے ریسکیو 1122کی ایک ایمبولینس چوبیس گھنٹے ہسپتال کے لیے مختص کر دی گئی ہے جبکہ ایمبولینسز اور دیگر گاڑیوں کیلئے پارکنگ شیڈز کی تعمیر بھی آخری مراحل میں ہے، ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور تعمیراتی کام کی رفتار اور معیار کا خود جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن نے مزید کہا کہ طبی سہولیات ہر شہری کا بنیادی حق ہے اور شعبہ طب میں پائی جانی والے کمزوریوں، آلات و مشینری کی کمی کو ہنگامی بنیادوں پر پورا کیا جائے گا اور اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ ضلع جہلم کے شہریوں کو تمام ضروری طبی سہولیات ان کے اپنے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں میسر ہوں۔