![توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر](https://www.suchtv.pk/urdu/media/k2/items/cache/cd6481a6769f71033fa75e6c7da0e821_M.jpg)
اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا کے خلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر کردی، عدالت عالیہ کا دو رکنی بینچ 22 اگست کو سماعت کریگا۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری بینچ کا حصہ ہوں گے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے فریقین کو سزا کیخلاف اپیل پر نوٹس جاری اور توشہ خانہ کیس کا مکمل ریکارڈ طلب کر رکھا ہے۔
گزشتہ سماعت پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکلاء نے اپیل جلد مقرر کرنے کی استدعا کی تھی۔
واضح رہے کہ اسلام آباد کی مقامی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں مجرم قرار دیتے ہوئے 3سال قید، ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سناتے ہوئے 5 سال کیلئے سیاست کیلئے نااہل قرار دیا تھا۔