0

خطرناک ڈکیت گینگ تھانہ للہ پولیس نے حراست میں لے لیا،

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری تصور حسین)جہلم ڈسٹرکٹ پولیس آفسیر ناصر محمود باجوہ کی پریس کانفرنس خطرناک ڈکیت گینگ تھانہ للہ پولیس نے حراست میں لے لیا، ڈی پی او جہلم نے بتایا کہ ایس ایچ او تھانہ للہ عبدالرحمن اور ٹیم نے شب وروز کی محنت کے بعد تحصیل پنڈدادنخان خوف اور دہشت کی علامت سمجھے جانے والے ڈکیت گینگ کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کر لیا، رابری معہ قتل کے مقدمہ میں ملوث 05 ملزمان گرفتار، ملزمان سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور مسروقہ رقم برآمد، 16جولائی کو علی الصبح 3بجکر 20منٹ پر کوٹلی ستیاں کے رہائشی مزدہ ڈرائیور جوکہ مرغیاں لوڈ کر کے خوشاب سے راولپنڈی جا رہے تھے،جیھٹل کے مقام پر نامعلوم افراد نے سڑک پر پتھر رکھ کر سڑک بند کر رکھی تھی جب گاڑی رکی تو اچانک چار نوجوان لڑکے سامنے آ گے جہنوں نے اسلحہ پکڑ رکھا تھا اسطرح انہوں نے رقم مبلغ 20ہزار اور موبائل فون چھین لیئے ڈکیتی کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او ناصر محمود باجوہ نے جائے وقوعہ کا وزٹ کیا اور ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم اور ایس ایچ او للہ کو ملوث ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا،گرفتار ہونے والے ملزمان کی شناخت محمد علی، محمد حسنین، محمد عثمان، ثناء اللہ اور محمد انعام کے ناموں سے ہوئی،واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ 04 عدد پسٹل 30 بور اور چھینی گئی رقم 35000 روپے بھی برآمد کر لئے گئے،01 ماہ قبل ملزمان نے تھانہ للہ کے علاقہ جیھٹل میں رات کے وقت روڈ بلاک کرکے رابری کی واردات کی تھی،واردات میں دوران مزاحمت شہری فیضان ستی فائرنگ سے زخمی ہو گیا جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانجق ہو گیا،پولیس ٹیموں نے ایک ماہ کے قلیل عرصہ میں جدید ٹیکنالوجی اور ہیومین ریسورس کی مدد سے نامعلوم ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کیا،ملزمان کی درست طور پر شناخت پریڈ بھی کروائی گئی ہے،ملزمان نے رابری اور چوری کی متعدد وارداتوں کے انکشافات کیے ہیں جن سے کل برآمدگی 181000 روپے اور 02 موبائل فونز برآمد کر لئے گئے ہیں جبکہ مزید برآمدگی کا تحرک جاری ہے،ملزمان چاہے کتنے ہی شاطر کیوں نہ ہوں، قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے، نے بہترین کارکردگی دکھانے پر للہ پولیس، آئی ٹی سیکشن اور سی آئی اے ٹیموں کو شاباش، تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔