0

چیئرمین پی ٹی آئی کی مشکلات میں مزید اضافہ، 9 کیسز میں ضمانتیں خارج

چیئرمین تحریک انصاف کے خلاف درج 3 مقدمات اور اسلام کی ضلعی عدالت نے چھ مقدمات میں ضمانت خارج کر دی
انسدادِ دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے سابق چیئرمین تحریک انصاف کے خلاف درج 3 مقدمات اور اسلام آباد کی ضلعی عدالت نے چھ مقدمات میں ضمانت خارج کر دی۔

اےٹی سی جج ابو الحسنات ذاولقرنین نے جوڈیشل کمپلیکس ہنگامہ آرائی کے تین کیسز میں انسدادِ دہشت گردی عدالت نے عدم پیروی پر سابق چئیرمین پی ٹی آئی کی تین دہشت گردی کے مقدمات میں ضمانتیں خارج کیں۔

دوسری جانب اسلام آباد کی مقامی عدالت نےبھی 9 مئی واقعات کے بعد درج 6 مقدمات میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری خارج کردیں۔

ڈیوٹی جج محمد سہیل نے چیئرمین تحریک انصاف اوربشریٰ بی بی کیخلاف درج سات مقدمات کی سماعت کی۔ چئیرمین پی ٹی آئی کے خلاف تھانہ کھنہ میں دو اور تھانہ بھارہ کہو میں ایک مقدمہ درج تھا۔

عدالت نےبشریٰ بی بی کوشاملِ تفتیش ہونے کا آخری موقع دیتے ہوئے ضمانت میں سات ستمبرتک توسیع کر دی۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف تھانہ کھنہ میں 2 اور تھانہ بہارہ کہو میں ایک مقدمہ درج تھا۔ انسدد دہشت گردی عدالت کی جانب سے عمران خان کی عدم حاضری کے باعث ضمانتیں خارج کی گئیں۔

قبل ازیں لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی 7 مقدمات میں حاضری سے استثنا کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ان کی ضمانتیں خارج کردی تھیں۔

علاوہ ازیں 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں بھی احتساب عدالت اسلام آباد نے گزشتہ ہفتے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت خارج کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں