0

ملک بھر میں آج 76 یوم آزادی ملی جوش وجذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے

ملک بھر میں آج 76 یوم آزادی ملی جوش وجذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے
ملک بھر میں آج 77 واں جشن آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ جشن آزادی کے موقع پر متوالوں نے رنگ برنگی لائٹس ، ہری بھری جھنڈیاں ،جھنڈے لگاکر پورا دیس سجا دیا۔ جشن آزادی پر مزار قائد کراچی اور مزار اقبال لاہور میں گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقا ریب منعقد کی گی۔

کراچی میں بڑی شاہراہوں کے اردگرد قائم عمارتوں کی سجاوٹ نے شہر کے رنگ ڈھنگ ہی بدل دیے ، اسلام آباد میں بھی رنگوں کی قوس و قزح چھاگئی۔کوئٹہ، پشاور، ملتان سمیت ملک بھر میں روایتی انداز سے جشن آزادی منایا جارہا ہے۔

زندہ دلان لاہور میں رات 12 بجتے ہی گریٹر اقبال پارک ، پنجاب اسٹیدیم ، کلمہ چوک سمیت دیگر مقامات پر آتشبازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔

تاہم بعد ازاں دن کا آغاز توپوں کی سلامی سے ہوا، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 جبکہ صوبائی دار الحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی دے دی گئی۔ اس کے علاوہ نماز فجرمیں ملکی ترقی، یکجہتی، امن اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

عمارتوں اور گھروں پر سب ہلالی پرچموں کی بہار اور ہر طرف اسٹالز بھی سجے ہوئے ہیں ،قومی پرچم، بیجز اور جھنڈیوں کی خریداری جاری ہے۔ بازار اور مارکٹیں تو اپنی جگہ ، شاہراوں کے اطراف بھی جا بجا اسٹالز سجے ہوئے ہیں۔ قومی پرچم، مختلف ڈیزائن کے بیجز،جھنڈیاں، اسٹیکرز اور سفید اور سبزرنگ والے ملبوسات کی فروخت جاری ہے۔

دوسری جانب نورخان ایئربیس اور نیواسلام آباد ایئرپورٹ کے اطراف دفعہ 144 نافذ کردی گئی، جو 15 اگست تک نافذ رہے گی۔ اعلامیے کے مطابق کبوتربازی، پتنگ بازی،ڈرون اڑانے،لیزرلائٹ کے استعمال پرپابندی ہوگی۔

اسلام آباد پولیس نے آزادی نائٹ کے حوالے سے سیکیورٹی پلان ترتیب دیدیا، ٹریفک پولیس، ضلع پولیس اور ڈولفن فورس کی 5 ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔

سیکیورٹی پلان میں ون ویلرز اور ہلڑبازی کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا گیا، باجے اور ہارن فروخت کرنے اور بجانے پر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔ موٹر سائیکل کے سائلنسر کھولنے اور روڈز بلاک کرنے پر بھی کارروائی ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں