0

شیخ رشید کا روپوشی ختم کر کے منظرعام پر آنے کا اعلان

شیخ رشید
سابق وفاقی وزیر اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے آج روپوشی ختم کرکے منظرعام پر آنے کا اعلان کردیا۔

اپنے ویڈیو بیان میں شیخ رشید نے کہا ہے کہ وہ آج رات 10 بجے راولپنڈی میں جشن آزادی کا خطاب کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ 50 سال سے 13 اگست کو جشن آزادی کا خطاب کر رہا ہوں، عوام آج راجا بازار، کمیٹی چوک یا چاندنی چوک پر آنے کیلئے تیار رہیں۔

شیخ رشید نے الزام عائد کیا کہ پولیس لال حویلی سے لاؤڈ اسپیکر اور آتش بازی کا ٹرک لے گئی ہے، ہم اصلی اور نسلی لوگ ہیں، دوستی اور دشمنی قبر تک لے کر جاتے ہیں۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ مجھے کچھ ہوا تو ذمہ دار موجودہ حکمران ہی ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں