0

لاہور: امریکی نژاد خاتون شوہر کے ہاتھوں قتل، لاش دفناتے پکڑا گیا

لاہور: شوہر کے ہاتھوں امریکن بیوی قتل، لاش دفناتے پکڑا گیا
پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علاقے فیکٹری ایریا میں شوہر نے امریکن نیشنل بیوی کو قتل کردیا۔

پولیس حکام کے مطابق کاظم خان نامی ملزم نے اپنی بیوی کو تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کیا جبکہ مقتولہ کی شناخت ڈائینا کرسٹو کے نام سے ہوئی ہے۔

حکام نے بتایا کہ ملزم بیوی کو قتل کرنے کے بعد اس کی لاش دفنانے اکیلا ہی قبرستان گیا جہاں پولیس نے اسے گرفتار کر کے ڈیڈ باڈی اپنی تحویل میں لے لی۔

حکام نے مزید بتایا کہ مقتولہ کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانےمنتقل کر دی گئی ہے جبکہ واردات کا مقدمہ درج کرکے ملزم سے تحقیقات کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں