0

پی ٹی آئی چیئرمین کیلئے ایک اور مشکل، الیکشن کمیشن نے طلبی کا نوٹس جاری کردیا

پی ٹی آئی
الیکشن کمشین آف پاکستان (ای سی پی) نے انٹرا پارٹی انتخابات نہ کروانے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کو 4 اگست کو طلبی کا نوٹس جاری کردیا۔

الیکشن کمشین جانب سے جاری نوٹس میں واضح کیا گیا ہے انٹراپارٹی الیکشن نہ ہونے پر پی ٹی آئی انتخابی نشان لینے کے لیے نااہل ہوسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ ٹرائل فوری روکنے کی استدعا مسترد کردی

عمران خان کو بھیجے گئے نوٹس میں کے مطابق پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن 13جون 2021 کو متوقع تھے، الیکشن کمیشن نے آپ کو یاد دہانیوں کےنوٹسز جاری کیے، جون 2022 کو آخری نوٹس جاری کیا گیا اب مزید توسیع نہیں ہوگی۔

الیکشن کمیشن کے نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ آپ کی پارٹی نے ترمیم شدہ آئین کی کاپی جمع کروائی جو ناکافی تھی، چیئرمین پی ٹی آئی کو 4 اگست کو صبح 10 بجے جواب کے لیے طلب کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں