0

رئیل اسٹیٹ شعبہ پر ٹیکسوں کی بھرمار سے پراپرٹی کا کاروبار تباہ ہو جائے گا ،مرزا راحیل بیگ

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری تصویر حسین)جہلم پراپرٹی ڈیلر کے رہنما مرزا راحیل بیگ نے کہا ہے کہ رئیل اسٹیٹ شعبہ پر ٹیکسوں کی بھرمار سے پراپرٹی کا کاروبار تباہ ہو جائے گا اور معیشت کی ترقی شدید متاثر ہو گی، اب ہم ویلیو ایشن ٹیبل میں اضافہ کسی صورت نہیں ہونے دیں گے، کیونکہ ہم نے ویلیوایشن میں پندرہ سے تیس فیصد تک اضافہ اس شرط پرمنظور کیا تھا کہ اگر ٹیکسوں کی شرح میں اضافہ نہ کیا جائے. ہمارا مطالبہ ہے کہ حکومت فوری طور پر پراپرٹی ڈیلرز کو مشاورت میں شامل کرے اور اس اہم شعبے پر عائد زائد ٹیکسوں میں فوری کمی کرے. مرزا راحیل بیگ نے کہا کہ فائلرز پر ٹیکس کاروبار کش سوچ کو ظاہر کرتا ہے، دنیا بھر میں ٹیکس دہندگان کو سہولیات مہیا کی جاتی ہیں، جبکہ پاکستان میں ان کو مزید نچوڑا جا رہاہے ایسے اقدامات کے باعث لوگ ٹیکس نیٹ میں آنے سے گھبراتے ہیں. انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ حکومت لوکل اور اوورسیز انویسٹرز کے پراجیکٹس کیلئے ون ونڈو سہولیات فراہم کرے، اوورسیز پاکستانیوں کو فائلر ڈیکلئیر کیا جائے اور 183 دن کی نان ریزیڈنٹ پاکستانیز کیلئے جو قید ہے اسے ختم کیا جائے تاکہ پراپرٹی کے شعبے کو پہنچے والے نقصانات سے بچایا جا سکے۔