0

ڈپٹی کمشنر جہلم اور ڈی پی او جہلم کا تھانہ دینہ کے علاقہ قلعہ روہتاس میں جلوس روٹ اور تھانہ سٹی کے علاقہ میدان پاکستان کا وزٹ

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری دانیال عابد)جہلم ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن ریٹائرڈ سمیع اللہ فاروق اور ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا تھانہ دینہ کے علاقہ قلعہ روہتاس میں جلوس روٹ اور تھانہ سٹی کے علاقہ میدان پاکستان کا وزٹ، ڈی سی جہلم اور ڈی پی او جہلم نے سیکورٹی و دیگر انتظامات چیک کیے،ڈی سی اور ڈی پی او نے جلوس کے منتظمین، لائسنس ہولڈرز اور شرکاء سے بھی ملاقاتیں کیں،انکے مسائل پوچھے اور حل کیلئے احکامات جاری کیے،سیکورٹی اور دیگر انتظامات کا بھی جائزہ لیا،ڈی ایس پی صدر، ڈی ایس پی سٹی، ایس ایچ او دینہ اور ایس ایچ او سٹی نے ڈی سی اور ڈی پی او کو سیکورٹی اور دیگر انتظامات کے بارے میں بریف کیا،دونوں افسران کی طرف سے محرم الحرام کے حوالے سے مناسب ہدایات جاری کیں،شرکاء کو چیکنگ کے بعد داخلے کی اجازت دی جائے،عمارتوں پر ماہر نشانہ باز تعینات کیے جائیں،پولیس افسران و جوان محرم الحرام کے دوران الرٹ ڈیوٹیز سر انجام دیں، ڈی پی او ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا جبکہ دوسری جانب کالا گجراں پولیس نے اہم کاروائی کرتے ہوئے شراب سپلائر ملزم گرفتار کر لیا ملزم کی شناخت امانت مسیح کے نام سے ہوئی،ملزم سے 20 لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ کالا گجراں چوہدری محمد افضل نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گاتاہم ڈی پی او ناصر محمود باجوہ نے تھانہ سوہاوہ کے علاقہ ڈھوک امب میں محرم الحرام کے حوالے سے جاری جلوس اور اسکے روٹ کا وزٹ کیااس موقع پر ڈی پی او نے سیکورٹی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا،ڈی ایس پی سوہاوہ اور ایس ایچ او سوہاوہ نے ڈی پی او کو سیکورٹی و دیگر انتظامات کے بارے میں بریف کیا،ڈی پی او نے مجلس کے منتظمین اور شرکاء سے بھی ملاقات کی،شرکاء کو ہدائت کی گئی کہ چیکنگ کے بغیر کسی بھی شخص کو داخلے کی اجازت نہ دی جائے،پولیس افسران و جوان محرم الحرام کے دوران الرٹ ڈیوٹیز سر انجام دے رہے ہیں، پولیس محرم الحرام کے دوران شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنائے گی، ڈی پی او ناصر محمود باجوہ نے تھانہ دینہ کے علاقہ ہڈالہ سیداں اور تھانہ منگلا کینٹ کے علاقہ اسد آباد میں محرم الحرام کے حوالے سے جاری جلوسوں کا دورہ کیا سیکورٹی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا،ڈی ایس پی صدر، ایس ایچ او منگلا کینٹ اور ایس ایچ او دینہ نے ڈی پی او کو سیکورٹی و دیگر انتظامات کے بارے میں بریف کیا،ڈی پی او نے جلوسوں کے منتظمین اور شرکاء سے بھی ملاقات کی،، ڈی پی او ناصر محمود باجوہ نے تھانہ سٹی کے علاقہ میں امام بارگاہ زینبیہ اور تھانہ سول لائینز کے علاقہ محلہ چشتیاں میں محرم الحرام کے حوالے سے جاری مجالس کا دورہ کیا سیکورٹی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیاڈی ایس پی سٹی، ایس ایچ او سول لائینز اور ایس ایچ او سٹی نے ڈی پی او کو سیکورٹی و دیگر انتظامات کے بارے میں آگاہ کیا،ڈی پی او نے منتظمین اور شرکاء سے بھی ملاقات کی۔