0

جہلم سٹیمپ پیپر زکی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری عکراش گجر)جہلم سٹیمپ ڈیوٹی کے شیڈول ون میں ترامیم، سٹیمپ پیپر زکی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، پنجاب حکومت نے سٹیمپ ڈیوٹی ایکٹ کے شیڈول ون میں ترامیم کر دیں۔بیان حلفی کے سیٹمپ پیپر کی قیمت 100 سے بڑھا کر 300روپے کر دی گئی، پراپرٹی کی فروخت پر معاہدے کے لیے 12 سوروپے کے بجائے سٹیمپ پیپر کی قیمت 3000 روپے مقرر کر دی ہے،کسی بھی معاہدے کے لیے سٹیمپ پیپر کی ڈیوٹی3000 سے بڑھا کر 30 ہزار روپے تک مقرر کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ پاور آف اٹارنی کے لیے استعمال ہونے والے سٹیمپ پیپرز پر ڈیوٹی کی فیس 2 ہزار روپے سے بڑھا کر 3 ہزار روپے کر دی گئی، اطلاق کے لیے سٹیمپ پیپر پر ڈیوٹی100 روپے کے بجائے 1000 روپے کر دی گئی، ذرائع کے مطابق حکومت کو رواں مالی سال میں سٹیمپ ڈیوٹی پر شیڈول ون میں کی گئی ترامیم سے 4 ارب کی آمدن حاصل ہوگی۔