جہلم(چوہدری عابد محمود +سید ناصرحسین شاہ)جہلم شہر سمیت گردونواح میں مضر صحت فاسٹ فوڈ کی فروخت جاری، شہری پیٹ کی موذی امراض کا شکار پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ذمہ داران خاموش تماشائی، شہریوں کا ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق ہر گزرتے دن کے ساتھ فاسٹ فوڈ کے کارروبار میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے، فاسٹ فوڈ کا کارروبار ایسی جگہوں پر کیا جارہا ہے جہاں پر سے دن اور رات کے اوقات میں ہر قسم کی ٹریفک کا گزرنا جاری و ساری رہتا ہے جبکہ صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات اور ٹریفک کیوجہ سے اڑنے والی زہریلی گردوغبار بھی کھانے، پینے کی اشیاء کے ساتھ انسانی جسموں میں داخل ہوتی ہے، جس کیوجہ سے شہریوں کی بڑی تعداد مختلف امراض کا شکار ہو کر ہسپتالوں کا رخ کر رہی ہے اس حوالے سے شہریوں نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کے فاسٹ فوڈ فروخت کرنے والے دوکانداروں نے سڑکوں پر اپنے ٹھیے قائم کر رکھے ہے،جہاں پر مچھروں،مکھیوں،کیڑوں مکوڑوں کی بہتات ہے،جس کی وجہ سے شہری موذی امراض میں مبتلا ہو رہے ہے،پنجاب فوڈ اتھاڑٹی کے ذمہ داران سب کچھ جاننے کے باوجود خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں،شہریوں نے ڈی جی پنجاب فوڈ اتھاڑٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر کے چوک چوراہوں سڑکوں کے اطراف فاسٹ فوڈ فروخت کرنے والے دوکانداروں کو ایس او پیز پر عمل درآمد کرنے کا پاپند بنایا جائے تاکہ شہری بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں۔
0