0

نامعلوم شخص نے چیئرمین پی ٹی آئی پر عدالت میں پانی کی بوتل پھینک دی

نامعلوم شخص نے چیئرمین پی ٹی آئی پر عدالت میں پانی کی بوتل پھینک دی
چیئرمین پی ٹی آئی کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد آمد پر شدید دھکم پیل ہوئی، اسی دوران کسی نے ان کے اوپر پانی کی بوتل پھینک دی تاہم وہ محفوظ رہے۔

چیرمین پی ٹی آئی اپنی گاڑی سے اتر کر جج ہمایوں دلاور کی عدالت جارہے تھے، جب کسی نے ان کے اوپر پانی کی بوتل پھینک دی تاہم وہ بوتل لگنے سے بچ گئے۔

عمران خان توشہ خانہ فوجداری کیس میں حاضری کیلئے اسلام آباد کے گی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کی نئی عمارت میں پیش ہوئے جو حال ہی میں ایف 8 سے یہاں منتقل کی گئی تھی۔

عمران خان سیکیورٹی اہلکاروں کے حصار میں بلٹ پروف شیٹس سے گھرے کچہری میں داخل ہو رہے تھے کہ ایک پانی کی بوتل اوپر سے ان کے اوپر گری، تاہم وہ شیٹس کی وجہ سے محفوظ رہے۔

یہ بھی پڑھیں: وکیل عبدالرزاق شر قتل کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو آئندہ سماعت تک گرفتار نہ کرنے کا حکم

اس سے کچھ دیر قبل ہی خاتون جج دھمکی کیس میں عمران خان کے وکیل نے سیکیورٹی خدشات کا اظہار کیا تھا۔

اس واقعے کے بعد جج ہمایوں دلاور کی عدالت کے باہر صحافیوں کو بھی اندر جانے سے روک دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں