جہلم(چوہدری عابد محمود +عامر شبیر کیانی)جہلم پریس کلب کا تعزیتی اجلاس چیئر مین جہلم پریس کلب ڈاکٹر سہیل امتیاز خان کی صدارت میں منعقد اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن مجید فرقان حمید سے کیا گیا اس موقع پر مقامی اخبار کے ایڈیٹر انچیف کے بھتیجے کی وفات پر ایک تعزیتی اجلاس کا انعقاد کیا گیا، جس میں صحا فیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔تعزیتی اجلاس کی صدارت چیئر مین جہلم پریس کلب ڈاکٹر سہیل امتیاز خان نے کی۔ اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا۔ اس موقع پر ڈاکٹر سہیل امتیاز خان نے ڈاکٹر محمد خلیل کے بھتیجے کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ جی ٹی روڈ ہوٹل میں شہادت کے رتبے پر فائض ہونے والے تمام مرحومین کی مغفرت کے لیے دعا گو ہیں اور جتنے بھی افراد زخمی ہوئے ہیں سب کی صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں انہوں کے کہا کے مقامی اخبار کے ایڈیٹر انچیف ڈاکٹر محمد خلیل کے بھتیجے اور انجینئر محمد جمیل خلیل صحافی محمد شکیل خلیل صحافی محمد راحیل خلیل کے تایا ذاد بھائی تنویر احمد مرحوم کی مغفرت کے لیے دعا گو ہیں اس موقع پر صدر جہلم پریس کلب محمد شہباز بٹ،نائب صدر ملک انجم یوسف،سنیئر نائب صدر وسیم قریشی، جنرل سیکرٹری سید مستفیض اقبال بخاری، جائنٹ سیکرٹری مرزا راحیل بیگ، سید ناصر محمود، عبدالغفار آذاد، صدر الیکٹرانک میڈیا چوہدری عابد محمود،جنرل سیکرٹری غلام قادر مخلص،سید اکرم حسین بخاری،مرزا قدیر بیگ،چوہدری مہربان حسین،وسیم تبریز،اشرف جنجوعہ،راجہ عمیر احمد،مشرف جنجوعہ،چوہدری دانیال عابد، چوہدری عکراش گجر،راجہ شہریار،چوہدری تصور حسین،چوہدری سالک گجر،عاطف بٹ،آصف جٹ،اسماعیل افتخار،نجف شہزاد،جویراقبال،بابر راجپوت سمیت دیگر بھی موجود تھے۔
0