شیری رحمان نے کہا کہ اللہ کا فضل ہے ہم طوفان کی تباہ کاریوں سے بچ گئے ہیں، آج میٹنگ میں غور ہوگا کہ متاثرین کو واپس علاقوں میں کیسے پہنچانا ہے، سجاول میں متاثرین کی واپسی میں شاید کچھ وقت لگ جائے، آبادی اتنی بڑھ گئی ہے کہاں کہاں ہم پہنچیں۔
انہوں نے کہا کہ سجاول میں لوگوں کے پاس ذریعہ معاش کافی حد تک متاثر ہوا ہے، متاثرہ علاقوں سے 8 ، 9 ہزار مویشیوں کو بھی منتقل کیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بحیرہ عرب میں بپرجوائے ماضی کے دیگر طوفانوں سے طویل رہا جب کہ سمندروں میں درجہ حرارت بڑھنا بھی طوفانوں کی ایک وجہ ہے۔
دوسری جانب ماہر موسمیات جواد میمن کا کہنا ہے کہ بحیرہ عرب میں بننے والے طوفان سے متعلق پیشگوئی کرنا مشکل ہوتا ہے، طوفان کس مقام پر ٹکرائے گا یہ حتمی طور پر بتانا مشکل ہوتاہے۔
انہوں نے کہا کہ 24 گھنٹوں میں بپر جوائے طوفان سے ڈپریشن میں تبدیل ہوجائے گا۔