0

جین میریٹ پاکستان کی پہلی خاتون برطانوی ہائی کمشنر مقرر

جین میریٹ
جین میریٹ کو پاکستان کے لیے نئی برطانوی ہائی کمشنر مقرر کیا گیا ہے۔ جین میریٹ پاکستان میں پہلی خاتون برطانوی ہائی کمشنر ہوں گی، وہ جولائی کے وسط میں پاکستان میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گی۔

سوشل میڈیا پر پیغام میں جین نے کہا کہ پاکستان میں ہائی کمشنر کی تقرری پر خوشی ہے، مستقبل میں پاک برطانیہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے، پاکستان اور انگلینڈ ورثے، مضبوط لوگوں کے تعلقات، موسمیاتی تعاون اور بڑھتی ہوئی تجارت سے جڑے ہوئے ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ دوستی اور دولت مشترکہ کے روابط ایک خوشحال مستقبل کو یقینی بناسکتے ہیں۔

جین نے اپنے ٹوئٹر پر اردو کا جملہ بھی لکھا کہ ’آپ سے جلد ملاقات ہوگی‘۔

جین میریٹ ستمبر 2019 سے کینیا میں ہائی کمشنر کے طور پر اپنی ذمہ داریاں سرانجام دے رہی ہیں۔

پاکستان میں اس سے قبل برطانوی ہائی کمشنر کون تھا؟

اس سے قبل کرسچن ٹرنر دسمبر 2019 سے پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر کے فرائض سرانجام دے رہے تھے، وہ اپنے عہدے کی معیاد مکمل ہونے کے بعد ذمہ داریوں سے سبکدوش ہوگئے۔

کرسچن ٹرنر کو فارن،کامن ویلتھ اور ڈیولپمنٹ آفس لندن میں ڈائریکٹرجنرل جیوپولیٹیکل تعینات کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں