0

سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ

سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ
لاہورميں سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ کے گھر پر فائرنگ ہوئی ہے، فائرنگ سے لطيف کھوسہ کا ڈرائيورزخمی ہوگيا ہے۔ واقعے کے بعد ایس پی کینٹ اویس شفیق لطیف کھوسہ کے گھر پہنچ گئے۔

سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ کے گھر پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے،لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ فائرنگ سے میرا ڈرائیور زخمی ہوا ہے،نامعلوم افراد نے فائرنگ کی اور فرار ہو گئے۔

واقعے کے بعد ایس پی کینٹ اویس شفیق لطیف کھوسہ کے گھر پہنچ گئے۔ پولیس اور ڈی ایچ اے سیکیورٹی گھر کے اندر اور باہر موجود ہے۔جبکہ اعتزاز احسن بھی لطیف کھوسہ کے گھر پہنچ گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں