0

بپر جوائے: سندھ کے ساحلی اضلاع سے اب تک کتنے افراد کا انخلاء ہو چکا ہے؟

بپر جوائے: سندھ کے ساحلی اضلاع سے اب تک کتنے افراد کا انخلاء ہو چکا ہے؟
سمندری طوفان بپر جوائے کے پیش نظر سندھ کے 3 ساحلی اضلاع ٹھٹہ، سجاول اور بدین سے 76 ہزار 925 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ کو سمندری طوفان بیپر جوائے کی تازہ صورت حال سے متعلق رپورٹ موصول ہو گئی، ان کا کہنا تھا کہ صوبے کے تین ساحلی اضلاع سے اب تک 76 ہزار 925 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

تینوں اضلاع میں مجوعی طور پر 44 ریلیف کیمپ قائم کر دیے گئے ہیں، کیٹی بندر کی 17000 آبادی سے 14 ہزار انتظامیہ کے ذریعے، اور 3000 رضاکارانہ طور پر منتقل ہو چکے ہیں، کیٹی بندر میں 6 ریلیف کیمپوں میں 2300 خاندان منتقل ہوئے۔

گھوڑاباری کی 5200 آبادی سے انتظامیہ نے 3700 جب کہ 1500 رضاکارانہ منتقل ہوئے، گھوڑاباری میں 3 ریلیف کیمپوں میں 600 خاندان منتقل ہوئے ہیں، شہید فاضل راہو کی 19470 آبادی سے انتظامیہ نے 14310 جب کہ 5160 رضاکارانہ منتقل ہوئے، جب کہ یہاں 10 ریلیف کیمپوں میں 11 ہزار کی گنجائش ہے اور 3009 خاندان منتقل ہوئے ہیں۔

بدین کی 12300 آبادی سے انتظامیہ نے 5960 جب کہ 5600 رضاکارانہ منتقل ہوئے، بدین میں 6 ریلیف کیمپوں میں 1650 خاندان منتقل ہوئے، تحصیل شاہ بندر کی 9000 آبادی سے انتظامیہ نے 8800 منتقل کیے، شاہ بندر میں 9 ریلیف کیمپوں میں 1600 خاندان منتقل ہوئے۔

تحصیل جاتی کی 8070 آبادی سے حکومت نے 4735 جب کہ 1717 رضاکانہ منتقل ہوئے، جاتی میں 10 ریلیف کیمپوں میں 900 خاندان منتقل ہوئے، کھاروچھان کی 7935 آبادی سے انتظامیہ نے 6443 جب کہ 1000 رضاکانہ منتقل ہوئے، جب کہ یہاں 1150 خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں