0

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی گاڑی کو حادثہ

حادثہ مندرہ چکوال روڈ پر اسلام آباد واپسی پر پیش آیا۔
اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے۔ حادثہ مندرہ چکوال روڈ پر اسلام آباد واپسی پر پیش آیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی کی گاڑی کے سامنے اچانک گائے آ گئی، گائے کو بچاتے ہوئے اسپیکر کی گاڑی اور اسکواڈ کی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ اسپیکر راجہ پرویز اشرف اور عملہ حادثے میں محفوظ رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں