0

دہشت گردی کے خاتمے کیلئے افغان عبوری انتظامیہ سے رابطے میں ہیں: ترجمان دفتر خارجہ

ممتاز زہرہ بلوچ
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ افغانستان کی قائم مقام حکومت سے دہشت گردی کے تدارک کے لیے رابطے میں ہیں، انسداددہشت گردی کیلئے افغان عبوری انتظامیہ سے رابطے میں ہیں۔

جمعرات کو ہفتی وار میڈیا بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ روس سے خام تیل کی درآمد پاکستان کی انرجی سیکیورٹی کیلئے اہم ہے۔ روسی خام تیل ملکی ضروریات پوری کرنےکی کوششوں کا حصہ ہے۔

ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ پاک ایران مذاکرات کیلئے سیکرٹری خارجہ تہران جارہے ہیں، ڈاکٹر اسد مجید خان ایرانی وزیر خارجہ سے بھی ملاقات کریں گے۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ 9 مئی کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، ان کے خلاف پاکستان کے آئین اور قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔

افغانستان سےمتعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انسداددہشت گردی کیلئے افغان عبوری انتظامیہ سے رابطے میں ہیں۔

 

اپنا تبصرہ بھیجیں