0

سمندری طوفان بپر جوائے: کن علاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے؟

بارش
سمندری طوفان بائپر جوئے کا کراچی سے فاصلہ مزید کم ہو کر 230 کلو میٹر رہ گیا ہے جبکہ کیٹی بندر اور ٹھٹہ سے بھی اس کی مسافت کم ہوئی ہے، محکمہ موسمیات نے سمندری طوفان کے حوالے سے 23واں الرٹ جاری کر دیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی اور حیدرآبادمیں آج اور جمعہ کو موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ ٹنڈو محمد خان، ٹنڈوالہٰ یار ، میرپور خاص،حب اور لسبیلہ میں بھی 16جون تک موسلا دھار بارش کا امکان ہے جبکہ 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سمندری طوفان بپر جوائے آج کیٹی بندر سے ٹکرائے گا

سمندری طوفان بپر جوائے کے زیرِ اثر بدھ کو کراچی میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی جبکہ کیٹی بندر، سجاول اور تھرپارکر میں بھی بادل برسے، میر پور خاص اور عمرکوٹ میں گرد آلود ہوائیں چلیں۔

یہ بھی پڑھیں: بپر جوائے: سندھ کے ساحلی اضلاع سے اب تک کتنے افراد کا انخلاء ہو چکا ہے؟

بدھ کو میرپورخاص میں تیز گرد آلود ہوائیں چلنے سے کئی مقامات پر درخت گر گئے جبکہ بجلی کی تاریں ٹوٹ گئیں اور بیشتر علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

واضح رہے کہ بحیرہ عرب کے سمندری طوفان کا رخ بدل گیا، بپر جوائے کراچی کے ساحل سے دور ہونے لگا ہے، سمندری طوفان آج جمعرات کو دن 11 بجے پاکستانی حدود میں داخل ہوگا اور کیٹی بندر سے ٹکرائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں