وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ٹین بلین ٹری سونامی منصوبہ جاری رکھنےکا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق منصوبے کو گرین پاکستان پروگرام کا نام دیا گیا ہے اور منصوبے پر مجموعی طورپر 125 ارب روپے سے زیادہ لاگت آئےگی۔
ذرائع کے مطابق اگلے مالی سال اس منصوبے پر 3 ارب 90 کروڑ روپے خرچ کیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ یہ منصوبہ اگست 2019 میں پاکستان تحریک انصاف کے دور میں شروع کیا گیا تھا۔