جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری ظفرنور)جہلم ملک پاکستان کے مشہور ثناء خوان قاری نعمان انور نقشبندی قادری کا لکھا ھوا کلام پڑھتے ھیں، سینئر صحافی میاں محمد ساجد اللہ کریم کے پیارے حبیب تاجدارِ انبیاء فخرِ موجودات نبی کریم صلیٰ اللہ علیہ و آلہ وسلم کا ذکر عشاق کے دلوں کے سکون کو موجب ھے یہ عظیم زکر باعثِ عزت و تکریم اور اللہ کے قْرب کے حصول کا ذریعہ ھے ضلع جہلم کے علاقہ ڈومیلی سے تعلق رکھنے والے نوجوان نعت گو شاعر اور ثناء خوان قاری نعمان انور نقشبندی قادری بھی اس خطے کی نعت کے حوالے سے جانی پہچانی شخصیت ھیں قاری نعمان انور نقشبندی قادری نہ صرف نعت پڑھتے ھیں بلکہ نعت لکھتے بھی ھیں ملک اور ملک سے باہر بھی مشہور ثناء خوان ان کا لکھا ھوا کلام پڑھتے ھیں جب کے قراء ت کی باقاعدہ تعلیم آپ نے انٹرنیشنل قْران اکیڈمی راولپنڈی سے حاصل کی اور قاری اللہ نواز، قاری نجم مصطفی آپ کے استاد ھیں قاری نعمان انور نقشبندی قادری ناصرف ملک کے طول و عرض میں نعت گوئی کا شرف حاصل کرتے ھیں بلکہ ملک سے باہر، دْبئی، عمان، سعودیہ کے علاوہ انگلستان کے متعدد دورے کر چْکے ھیں خصوصاً ان کے لکھے پوٹھوہاری زبان میں کلام پوری دنیا میں سنے جاتے ھیں اور زبانِ زدِ عام ھیں قاری نعمان انور قادری نے نعت کے فروغ کے لیے خوشبوئے نعت اکیڈمی کا قیام بھی کر رکھا ھے جہاں ان کے درجنوں شاگرد نعت پڑھنے کے فن سے روشناس ھوتے ھیں قاری نعمان انور قادری کے اساتذہ میں ان کے والدِ گرامی شیخ محمد انور صاحب مرحوم اور قاری شاہد محمود قادری صاحب دامت برکاتہم العالیہ ھیں اللہ کریم ان کے علم و عمل میں ترقیاں اور عروج عطا فرمائے آمین
0