محکمہ موسمیات نے آج ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور، سوات، وزیرستان سمیت پنجاب اور خیبرپختونخوا کے بعض اضلاع میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جنوبی پنجاب میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔
اس کے علاوہ ژوب، موسیٰ خیل اور قلعہ عبداللہ میں بھی آج گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
دوسری جانب ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم رہے گا جب کہ لاہور میں پارہ 39 ڈگری تک جاسکتا ہے۔
اسلام آباد، پشاور اور کراچی میں 36 اور کوئٹہ میں درجہ حرارت 34ڈگری تک جانے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔