0

وزیرخارجہ بلاول بھٹو کی عراقی وزیراعظم سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السودانی اور پاکستان کے وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری
وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بغداد میں عراقی صدر اور وزیراعظم سے ملاقاتیں کی ہیں۔ پاکستان اور عراق کے درمیان سرکاری پاسپورٹ کے حامل حکام کیلئے ویزوں کے خاتمے کی پالیسی پر دستخط کیے گئے اور ثقافتی تعاون بڑھانےکا بھی معاہدہ کیا گیا۔

وزریر خارجہ تین روزہ سرکاری دورے پر بغداد پہنچے جہاں ائیرپورٹ پر نائب وزیر خارجہ محمد حسین بحر العلوم، پاکستان کے عراق میں سفیراحمد امجد علی اور دیگر حکام نے استقبال کیا۔

بعدازاں بلاول بھٹو زرداری نے عراقی صدر ڈاکٹر عبداللطیف رشید اور عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السودانی سے ملاقات کی ملاقات کیں۔

ملاقاتوں میں وزیر خارجہ نے پاکستان کی جانب سے عراقی عوام اور حکومت کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستان اور عراق کے درمیان سرکاری پاسپورٹ کے حامل حکام کیلئے ویزوں کے خاتمے کی پالیسی پر دستخط کیے گئے اور ثقافتی تعاون بڑھانےکا بھی معاہدہ کیا گیا۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے عراقی وزیرخارجہ و نائب وزیراعظم فواد حسین سے ملاقات میں مختلف شعبوں میں پاک عراق تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔

عراقی وزیر خارجہ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں بلاول بھٹو نے کہاکہ پاکستان اور عراق نے ہمیشہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا، امید ہے دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون مزید فروغ پائےگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں