لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں سعد رفیق ںے کہا کہ سعد رفیق ںے کہا کہ پاکستانیوں کا حق ہے کہ ائیرپورٹس جدید ہوں لیکن یہاں بنیادی سہولتیں نہیں ہیں، بھارت ، مدینہ منورہ اور استنبول ائیرپورٹس دیکھ لیں، آؤٹ سورس کے لیے آآئی ایف سی اکیس کمپنیوں نے رابطہ کیا ہے جو کہ شفاف معاملہ ہوگا۔
انہوں ںے کہا کہ کوئٹہ ائیرپورٹ رن وے کو اَپ گریڈ کرکے شروع کر دیا گیا، فیصل آباد اور لاہور رن وے کی تعمیر ہو چکی ہے جنہیں 29 جولائی سے سترہ ارب سے شروع کیا گیا ہے، کوئٹہ سے عازمین حج کبھی نہیں گئے وہ ملتان جاتے رہے اب سیدھی پرواز سعودی عرب گئے، سکھر اور ڈی آئی خان میں نیا انٹرنیشنل جدید ائیرپورٹ بنائیں گے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ملائیشیا میں ٹرپل سیون جہاز گیا، لیز کے جہاز کو ملائیشیا کی عدالت نے روک دیا تھا اب دوبارہ آرڈر سے مسافر لے کر واپس آ چکا ہے، پی آئی اے مسائل کی داستان ہے جس میں کھانے اور سیٹوں کے معیار کو بہتر کررہے ہیں اس ادارے کی بہتری کے لیے پرائیویٹ سیکٹر کو لانا ہوگا وگرنہ اس حالت میں نہیں چلے گی۔
خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ بیرون ملک پابندی سے 71 ارب روپے کا سالانہ نقصان ہو رہا ہے، 92 فیصد پی آئی اے کا ہے، برطانیہ بھی پی آئی اے کی پابندی ختم کرنا چاہتا ہے جس کے لیے کوشش کر رہے ہیں، قانون سازی ہوگی تو پہلے یو کے پھر یورپ کی باری آئے گی۔
خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ امریکا میں روز ویلٹ ہوٹل لیز پر دینے کیلئے نیو یارک سٹی ایڈ منسٹریشن کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا ہے، روزویلٹ ہوٹل پاکستان کا اثاثہ ہے، اس کے ایک ہزار پچیس کمروں کو لیز پر دیا گیا۔ نیو یارک سٹی ایڈمنسٹریشن کے ساتھ معاہدہ ہونے سے دو سو بیس ملین ڈالر کی آمدنی ہوگی۔ تین سال کےلئے ہونے والا معاہدہ پاکستان کے مفاد میں ہے، معاہدے کے بعد روزویلٹ ہوٹل کے حوالے سے قیاس آرائیاں دم توڑ گئی ہیں۔
انھوں نے کہا کہ روز ویلٹ ہوٹل کی عمر 100سال سے زائد ہوگئی ہے، معاہدہ ختم ہونے پر ہوٹل واپس پاکستان کو مل جائے گا، معاہدہ سے سول ایوی ایشن کا کوئی ملازم بے روزگار نہیں ہوگا، ہمارے لئے بڑا مسئلہ ملازمین کی تنخواہیں دینا تھیں۔