0

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی آئندہ ہفتے روس کا چار روزہ دورہ کرینگے

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی
چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی روسی فیڈریشن کی فیڈرل اسمبلی برائے فیڈریشن کونسل کی اسپیکر ویلنٹینا میٹاوینکو کی دعوت پر آئندہ ہفتے روس کا چار روزہ دورہ کرینگے۔

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کے چار روزہ دورے کا آغاز 5جون سے ہو گا جو کہ 9 جون تک جاری رہے گا چیئرمین سینیٹ سینیٹرز کے ایک وفد کے ہمراہ روس کا دورہ کرینگے روسی ہم منصب نے چیئرمین سینیٹ کو وفد کے ہمراہ دورہ کرنے کی دعوت دی تھی۔

چیئرمین سینیٹ اہم ترین حکومتی عہدیداران سے ملاقاتوں کے علاؤہ روسی فیڈریشن کی فیڈرل اسمبلی برائے فیڈریشن کونسل کے سالانہ اجلاس سے خطاب بھی کرینگے، چیئرمین سینیٹ 7 جون کو کونسل سے خطاب کرینگے۔

روسی سپیکر کی جانب سے اعلی سطح وفد کو روس کے دورے کی دعوت اور اعلی ترین فورم سے خطاب دوطرفہ تعلقات میں ایک نئے باب کا اضافہ کرےگا، پاکستان کی اعلی قیادت میں چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی وہ واحد رہنما ہونگے جو روس کے اس اعلی ایوان سے خطاب کرینگے۔

چیئرمین سینیٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور روس کی اپنی ایک سیاسی تاریخ ہے، پاکستان خطے کے مابین رابطوں کو سماجی اور اقتصادی ترقی کے لیے اہم سمجھتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں