0

وزیر اعظم کا بھارت میں ٹرین حادثے پر اظہار افسوس

شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت میں ٹرین حادثے میں اموات پر افسوس کا اظہارکیا ہے۔

وزیراعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ ٹرین حادثے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر انتہائی دکھ اور افسوس ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں خوفناک ٹرین حادثے کے نتیجے میں 280 افراد ہلاک ہوگئے

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کے خاندانوں سے تعزیت کرتا ہوں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہوں۔بھارت میں 3 ٹرینیں ٹکرانے سے 200 سے زائد افراد ہلاک اور 900 زخمی ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں