محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) پنجاب نے صوبے کے مختلف شہروں میں خفیہ آپریشن کرتے ہوئے 6 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائیاں لاہور، راولپنڈی، ڈی جی خان، ساہیوال اور گوجرنوالہ میں کی گئی،گرفتار دہشتگردوں کا تعلق مختلف کالعدم تنطیموں سے ہے۔
حکام کے مطابق دہشتگردوں سے بارودی مواد، خودکش جیکٹ، ڈیٹونیٹر، ہینڈگرنیڈ، اسلحہ، گولیاں، نقدی اور فون برآمد کیے گئے۔ دہشتگردوں کی شناحت شعیب رفیق، باقر، ظائر، شہزاد، افضل اور آصف کے نام سے ہوئی جن کے خلاف 5 مقدمات درج کرکے تفتیش جاری ہے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ایک ہفتے کے دوران صوبہ بھر میں مختلف 238 کومبنگ پریشنز کے دوران 33 مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے۔