0

قانون سازی پارلیمان کا حق ہے،عدلیہ کا نہیں: عرفان قادر

عرفان قادر
وزیراعظم کے معاون خصوصی عرفان قادر کا کہنا ہے کہ تمام اداروں نے حدود میں رہ کر کام کرنا ہے.ریاست وفاقی حکومت اور پارلیمان ہے.قانون سازی پارلیمان کا حق ہے۔ عدلیہ کا نہیں۔آئین ہمارے تابع نہیں ہم سب آئین کے تابع ہیں۔

عرفان قادر کا کہنا تھا کہ چند مخصوص لوگ استعمال ہورہے ہیں۔ ریاست سے وفاداری ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

انھوں نے کہا کہ ریاستی اداروں کیخلاف منظم مہم جاری ہے. مخصوص دھڑے نے چند روزقبل ریاست کو کمزور کرنے کی کوشش کی. قانون سازی پارلیمان کا حق ہے۔ عدلیہ کا نہیں،آئین ہمارے تابع نہیں ہم سب آئین کے تابع ہیں۔

انکا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے بطور وکیل پیش ہوا تو کہا گیا الیکشن کمیشن کے اندر سے بھی وکیل موجود ہیں آپ کیسےآگئے، ہم بہت صبرسےکام لے رہے ہیں،تمیز سے پیش آرہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں