0

عثمان بزدار کے سیاست چھوڑنے سے متعلق بیان پر منظور وسان کا دلچسپ تبصرہ

پیپلز پارٹی کے رہنما مشیر زراعت منظور وسان
پیپلز پارٹی کے رہنما مشیر زراعت منظور وسان نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے سیاست چھوڑنے سے متعلق بیان پر کہا ہے کہ مجھے عثمان بزدار کی سیاست چھوڑنے پر دکھ ہوا، دکھ تو یہ ہے کہ بزدار نے تو کبھی سیاست کی ہی نہیں تو علیحدگی کس سے اختیار کی؟

انہوں نے مزید کہا کہ ہوتا یوں کہ سیاست بزدار کو چھوڑتی لیکن یہاں تو بزدار نے سیاست چھوڑ دی، سیاست سے بزدار کو تو نقصان نہیں ہوا البتہ سیاست کو بزدار سے نقصان ضرور ہوا، عثمان بزدار تو روحانی طریقے سے پنجاب کے وزیراعلیٰ بنے اور سیاسی طریقے سے فارغ ہو گئے۔

منظور وسان نے کہا کہ جس نے بزدار کو وزیراعلیٰ سے ہٹایا آج وہ اینٹی کرپشن میں اندر اور بزدار باہر ہے، بزدار نے سیاست چھوڑدی پارٹی نہیں کیونکہ وہ پی ٹی آئی میں کبھی تھا ہی نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں