عدالت میں پیشی کے موقع پر سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے میڈیا نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کی۔ چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ میں بے گناہ ہوں اور پاک فوج کا حامی ہوں،
سابق وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ اس سارے فساد کی جڑ محسن نقوی ہے، میں نے کسی کے خلاف کوئی سیاسی مقدمہ نہیں بنایا تھا، مجھ پریہ ظلم محسن نقوی کرارہا ہے، یہ برا کر رہے ہیں اوربُرا ہی بھگتیں گے۔
سابق وزیراعلیٰ پرویز الٰہی نے کمرہ عدالت میں بیٹے راسخ الٰہی سے بھی ملاقات کی۔ اینٹی کرپشن تفتیشی افسر کی جانب سے چوہدری پرویز الہی کے چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کر دی گئی۔
واضح رہے کہ پرویز الہیٰ پر اربوں روپے رشوت لینے اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے کا الزام ہے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نے 26 مئی کو پرویز الہیٰ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔
گذشتہ روز چودھری پرویز الٰہی کو اینٹی کرپشن پنجاب نے گرفتار کیا تھا۔ عدالت نے پرویز الہیٰ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری 2 جون تک جاری کیے تھے۔