0

وزیراعظم شہباز شریف آج ترکیے کے دورے پر روانہ ہوں گے

وزیر اعظم شہباز شریف
وزیر اعظم شہباز شریف آج شام ترکیے کے دورے پر روانہ ہوں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف رجب طیب اردوان کی صدارتی حلف برداری کی تقریب میں شریک ہوں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف دورے کے دوران ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کو دورہ پاکستان کی بھی دعوت دیں گے۔ دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کا دورہ ترکیہ، پاکستان اور ترکیہ کے دیرینہ اور دوستانہ تعلقات کا عکاس ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف رجب طیب اردوان کی صدارتی حلف برداری کی تقریب میں شریک ہوں گے۔

وزیراعظم کی مصروفیت کے سبب قومی سلامتی کمیٹی کا آج ہونے والا اجلاس بھی ملتوی کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اتوار کو ترکیہ کے صدارتی انتخاب کے حتمی مرحلے میں صدر رجب طیب اردوان نے کامیابی حاصل کی اور وہ مسلسل تیسری بار صدر منتخب ہوئے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں