0

ساٹھ ارب کی منتقلی پاکستان کی تاریخ میں میگا کرپشن کیس ہے: عرفان قادر

عرفان قادر
وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عرفان قادر نے کہا ہے کہ ساٹھ ارب کی منتقلی پاکستان کی تاریخ میں میگا کرپشن کیس ہے، برطانیہ سے رقم تو مل گئی لیکن پاکستان حکومت کے پاس نہیں آئی سپریم کورٹ آف پاکستان کا اکاؤنٹ کسی طرح حکومت کا نہیں اس معاملے کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔

اسلام آباد میں  نیوز کانفرنس کرتے ہوئے عرفان قادر کا کہنا تھا کہ ایک سو نوے ملین پاؤنڈ والا کیس آج کل مشہور ہے ایک سونوے پاونڈالقادر ٹرسٹ کیس بہت بڑا کیس ہے قوم کا پیسہ لوٹنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اختیار کرنا ہو گی۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے کہا ہے کہ نیشنل کرائم ایجنسی نے برطانیہ میں کچھ اکاؤنٹس فریز کیے تھے خوب تشہیر کی گئی کہ ہم اتنا پیسہ پاکستان لا رہے ہیں۔ اس وقت کی حکومت نے برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی کی آنکھوں میں دھول جھونکی جنہوں نے کچھ نہیں کیا انہیں ہم کسی کیس میں پھنسانا نہیں چاہتے احتساب کو ظلم وجبر کے طور پر استعمال نہیں کرنا چاہیے۔

عرفان قادر کا کہنا تھا کہ احتساب کو جبر اور ظلم کے طورپراستعمال نہیں کرناچاہئے، جنہوں نے کچھ نہیں کیا ہم ان کو کسی کیس میں نہیں پھنسانا چاہتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں