لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو پارٹی صدارت پر بحال کرنے کے لیے دائر درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے دیا۔
عدالت نے رجسٹرار آفس کا اعتراض برقرار رکھتے ہوئے فیصلہ سنایا کہ نوازشریف کو سپریم کورٹ نے نا اہل کیا لاہورہائیکورٹ سپریم کورٹ کے ماتحت ہے یہاں سماعت نہیں ہوسکتی۔
جسٹس علی باقرنجفی نے مقامی وکیل آفاق احمدکی درخواست پرسماعت کی جبکہ اس سے قبل رجسٹرارہائیکورٹ آفس نے درخواست پراعتراض عائد کیا تھا۔
رجسٹرار آفس لاہور ہائیکورٹ کے مطابق نوازشریف کو سپریم کورٹ نے نا اہل کیا، درخواست گزارسپریم کورٹ سے رجوع کرے، اعتراض لاہور ہائیکورٹ سپریم کورٹ کے ماتحت ہے یہاں سماعت نہیں ہوسکتی۔